پنجاب کالج کے 300طالب علموں میں ڈگریاں اورمیڈل تقسیم

پنجاب کالج کے 300طالب علموں میں ڈگریاں اورمیڈل تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( خصو صی رپورٹ)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور کے ذیلی کالج پنجاب کالج آف کامرس کے ایم کام اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے گریجوایٹس کے کانووکیشن کی تقریب گذشتہ دنوں مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ۔صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر چےئر مین پنجاب گروپ آف کالجز میاں عامر محمود ، پروریکٹر یو سی پی ڈاکٹر محمد ظفر اللہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، پنجاب گروپ آف کالجز، محترم سہیل افضل اور ڈائریکٹر پنجاب کالجز لاہور پرفیسر آغا طاہر اعجازبھی موجود تھے۔ کانووکیشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ میاں عامر محمود نے 2013-14کے ایم کام اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے 300طلبہ کو ڈگریوں ، میڈلز سے نوازا۔ 17پوزیشن ہولڈرز طلباؤ طالبات میں میڈل تقسیم کیے گئے۔ 6طالب علموں کو گولڈمیڈلز ، 5کو سلور میڈلزاور 6کو کانسی کے تمغوں سے نوازا گیا۔ خطاب کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ قومی معیشت کی بحالی کے لیے ضروری ہے ہم وقت کے تقاضوں کے پیش نظر اپنی ترجیحات میں تبدیلی لائیں۔جامعات اور دیگر اداروں میں سائنسی تحقیق کے رجحان کو فروغ دیں اور ایسے اذہان پیدا کریں جو مقامی ضرروریات کے مطابق پیداوار کو یقینی بنا سکیں ۔ اس ضمن میں پنجاب گروپ آف کالجز بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے اورتعلیم کے فروغ کے لیے کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے میاں عامر محمود اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر محمد ظفراللہ نے کہا کہ یوسی پی اور پنجاب گروپ آف کالجزمیں طلبہ کو بہترین سہولیات دی جا رہی ہیں ،یہ ملکی ترقی میں اضافے کا سبب بنیں گے۔ میاں عامر محمود نے طلبہ اور ان کے والدین کو بچوں کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور صوبائی وزیر خزانہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی ۔

مزید :

صفحہ آخر -