نفرتوں کو فروغ دینے والے قوم کا بھلا نہیں کر سکتے،مصطفیٰ کمال

نفرتوں کو فروغ دینے والے قوم کا بھلا نہیں کر سکتے،مصطفیٰ کمال

کراچی (این این آئی)پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ نفرتوں کو فروغ دینے والے قوم کا بھلا نہیں کر سکتے،ہمارا مقصد عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے اور تمام مذاہب رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک جگہ جمع کرنا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی میں منعقد جنرل ور کرز اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہم اپنے سیاسی و لسانی مخالفین سے بھی دشمنی نہیں چاہتے، ہمارا نظریاتی اختلاف ضرور ہوگا لیکن ہم اپنی دعوت کا کام نہیں روکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کا منشور کراچی کی ترقی اور ملک میں خوشحالی کا باعث بنے گا۔

مصطفی کمال

مزید : علاقائی


loading...