اسلام آباد ایئر پورٹ ،اڑان بھرتے ہی طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

اسلام آباد ایئر پورٹ ،اڑان بھرتے ہی طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک) اسلام آباد میں ائیر پورٹ سے ٹیک آف کے دوران نجی طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ، طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سول ایوی ایشن کا کہناہے کہ نجی ائیر لائن کے طیارے نے اسلام آباد سے ریاض جانے کے لیے اڑان بھری اور ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے انجن میں آگ بھڑک اٹھی، پائلٹ نے انتہائی مہارت مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو واپس ائیر پورٹ پر اتار لیا۔ دوسری طرف طیارے میں سوار مسافروں نے ائیر پورٹ پر احتجاج کرتے ہوئے متبادل طیارے کا بندوبست کرنے کا مطالبہ کر دیا جس پر ائیر پورٹ کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ متبادل طیارہ رات کو بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچے گا۔

انجن میں آگ

مزید : علاقائی


loading...