پاکستان کی جنیوا میں معذور افراد کو آلات فراہمی کی قرارد دار منظور

پاکستان کی جنیوا میں معذور افراد کو آلات فراہمی کی قرارد دار منظور

اسلام آباد (آئی این پی) عالمی شعبے میں پاکستان کو اس وقت بڑی فتح حاصل ہوئی جب جنیوا میں جاری عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ نے دنیا بھر میں معذور افراد کیلئے خصوصی آلات کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان کی بیش کردہ قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔اس قرار داد کی منظوری سے دنیا بھر میں ایک ارب افراد جن کو خصوصی آلات کی ضرورت ہے کو فائدہ ہو گا۔ پاکستان اس ضمن میں مئی 2016 سے کو شا ں ہے، جبکہ وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے معذور افراد کیلئے خصوصی آلات کی فہرست ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش کی، اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا اس قرارداد کی منظوری سے عالمی صحت کے شعبے میں پاکستان کا وقار مزید بلند ہوا ہے اور اس سے پاکستان میں اور دنیا بھر میں معذور افراد کو فائدہ ہو گا، انہوں نے عالمی صحت کے شعبے میں گرانقدر خدمات پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ کی کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا۔

مزید : علاقائی


loading...