نواز شریف دو روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے

نواز شریف دو روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف دو روزہ دورے پر کل (جمعرات) کراچی پہنچیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف یکم فروری کو صبح دس بجے اولڈ ٹرمینل کراچی پہنچیں گے ۔سابق وزیر اعظم نے نواز لیگ سندھ کا اجلاس مقامی ہوٹل میں طلب کرلیا ہے ۔اجلاس میں عام انتخابات سے قبل نواز لیگ کو سندھ میں منظم کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی ۔

مزید :

صفحہ آخر -