اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کاوش 2 دکانیں ناجائزقابض سے واگزار

اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کاوش 2 دکانیں ناجائزقابض سے واگزار

لاہور(اپنے نمائندے سے)اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کی کوشش سے سمندرپارمقیم پاکستانی کی 50 لاکھ روپے مالیت کی 2 دکانیں ناجائز قابض سے واگزار کرالی گئیں۔وائس چیئر پرسن اوپی سی شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے بتایا کہ کویت میں مقیم لیاقت علی نے کمیشن کو شکایت درج کرائی کہ ان کے بھتیجے نے کوٹ عبدالمالک میں واقع ان کی 2 دکانوں پر زبردستی قبضہ کرلیاہے جن کو واگزار کرایا جائے۔ یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی ضلع شیخوپورہ کو بجھوائی گئی جس کے ارکان کی معاونت سے مذکورہ دکانیں ناجائز قابض سے خالی کراکے اصل مالک کے حوالے کردی گئیں۔شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے مزید بتایا کہ اوورسیز پاکستانی اپنی شکایات کے ازالے کیلئے ہمہ وقت اوپی سی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...