منو بھائی انسان دوست شخصیت کے مالک تھے ، حمزہ شہباز

منو بھائی انسان دوست شخصیت کے مالک تھے ، حمزہ شہباز

لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان کے معروف کالم نگار اور شاعر و صحافی منو بھائی انسان دوست شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے اپنی بزرگی و معذوری کے باوجود پاکستان میں انسانیت کی بے پناہ خدمت کی اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا آج ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے میں مزید منو بھائی پیدا کئے جائیں انہوں نے کہا کہ منو بھائی پاکستان کے ہیرو ہیں اور ملک کو ایسے ہیروز کی مزید ضرورت ہے گزشتہ روز مرحوم منو بھائی کی رہائش گاہ ر یواز گارڈن پرورثاء سے اظہارتعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہبازنے کہا کہ پاکستان کے اندر ہمیشہ جمہوریت کیخلاف سازشیں ہوتی رہیں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں آگے بڑھنا ہے اگر پاکستان سے دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے اور اگر پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو اس کیلئے واحد راستہ جمہوریت ہے میڈیا کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن کے شیڈول کا اعلان ہوگیا ہے جبکہ الیکشن 2018ء بھی اپنے مقررہ وقت پر ہونگے آج پاکستان کو اتحاد کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ایک خواب لگتا تھا لیکن آج اپنے اندر کی خرابیوں کو دور کرنے کیلئے جمہوریت کی ضرورت ہے حمزہ شہباز نے کہا کہ جمہوریت میں کوئی بھی شخص حمزہ شہباز کا گریبان پکڑ سکتا ہے لیکن کسی ڈکٹیٹر کا گریبان پکڑنے کی کوئی جرات نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے آج بھی پارلیمنٹ سے لاکھوں روپے کی تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔

حمزہ شہباز

مزید : صفحہ آخر


loading...