سینیٹ انتخابات میں شفاف انعقاد ہمار بنیادی ذمہ داری ہے

سینیٹ انتخابات میں شفاف انعقاد ہمار بنیادی ذمہ داری ہے

اسلام آباد(آن لائن) چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے کہاہے کہ سینیٹ انتخابات کا شفاف انعقاد الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے سینیٹ انتخابات ترجیحی ووٹ کی بنیاد پر ہوتے ہیں جس کی گنتی کا طریقہ کار مشکل اور توجہ طلب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے کمیشن کے افسران کی تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق سینیٹ کے انتخابات ترجیجی ووٹ کی بنیاد پر منعقد کئے جاتے ہیں جس کی گنتی کا طریقہ کار مشکل اور توجہ طلب ہے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اس ٹریننگ میں خصوصی دلچسپی لیں تاکہ سینیٹ انتخابات کے انعقاد کامرحلہ قانون اور آئین کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔ ورکشاپ میں چاروں صوبوں اور وفاق سے الیکشن کمیشن کے 45 افسران شرکت کر رہے ہیں۔ورکشاپ میں افسران کو سینیٹ انتخابات سے متعلق انتخابی قوانین اور قواعد مجریہ 2017کے بارے میں تربیت دی جائیگی۔

چیف الیکشن کمشنر

مزید : علاقائی


loading...