نواز شریف ‘ مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریرکیخلاف ہائیکورٹ بار و وکلاء رہنماؤں کا آل پاکستان وکلاء کنونشن بلانے کا اعلان

نواز شریف ‘ مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریرکیخلاف ہائیکورٹ بار و وکلاء ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار اور وکلاء رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس معاملہ پر آل پاکستان وکلاء کنونشن بلانے کا اعلان کر دیا، وکلاء نے عدلیہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقارچودھری نے ہائیکورٹ بار کے دیگر عہدیداروں اور پنجاب بار کونسل کے رکن منیر بھٹی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ وکلاء قانون کی بالا دستی کے معاملے پر متحد اور اکٹھے ہیں، وکلا ء نے کرپشن کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے۔ وکلا ء رہنماؤں نے اعلان کیا کہ تمام وکلاء تنظیموں سے رابطے کرکے جلد آل پاکستان وکلاء کنونشن بلا یا جائے جس میں آئندہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

وکلاء کنونشن

مزید : صفحہ آخر


loading...