بھارتی حکومت کی بیٹی بچاؤ مہم، پنجاب میں ملالہ کی تصاویر لگا دی گئیں

بھارتی حکومت کی بیٹی بچاؤ مہم، پنجاب میں ملالہ کی تصاویر لگا دی گئیں

برنالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی صوبہ پنجاب کے ضلع برنالہ میں نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کی تصاویر لگا دی گئی ہیں ، ان تصاویر کو لگانے کا مقصد بھارت میں خواتین کی ترقی اور ان کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔بی بی سی پنجابی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب کے ضلع برنالہ کی انتظامیہ نے 'بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ' مہم کے سلسلے میں تیار کیے جانیوالے میورل کیلئے جن خواتین کی تصاویر کا انتخاب کیا ان میں پانچ انڈین اور انڈین نژاد خواتین کے علاوہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی بھی شامل ہیں،اس تصویر میں کشش کا محور ملالہ یوسفزئی ہی ہیں جو لتا منگشکر، امریتا پریتم، کلپنا چاولہ، پی ٹی اوشا اور میری کوم کیساتھ صنفی امتیاز کیخلاف ایک ساتھ نظر آتی ہیں۔

ملالہ تصاویر

مزید : علاقائی


loading...