سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ، جسٹس شاہد کریم نے ڈاکٹر ناصرہ عنایت کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اگلے گریڈ میں میرٹ پر پورا اترنے کے باوجود درخواست گزار خاتون ڈاکٹر کو ترقی نہیں دی گئی ،انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہائیکورٹ نے تین اکتوبر کو سیکرٹری صحت کو درخواست گزار کے اگلے عہدے پر ترقی سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرنے کاحکم دے رکھا ہے مگر سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ داد رسی نہیں کر رہے ۔

سیکرٹری صحت

مزید : صفحہ آخر


loading...