جوڈیشل ایکٹوازم پینل سربراہ کاایل پی جی کی بڑھتی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹری اور اوگرا کو خط

جوڈیشل ایکٹوازم پینل سربراہ کاایل پی جی کی بڑھتی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)ملک میں ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے اوگرا اور سیکرٹری انرجی کو خط ارسال کر دیا گیا ، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے وفاقی سیکرٹری انرجی اور اوگرا کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں سگنیچر بونس کے نام پر عوام کو لوٹا جاریا ہے اور ایل پی جی قیمتوں اضافی ٹیکس کی وصولی آئین کے آرٹیکل 4 اور 5 کی خلاف ورزی ہے، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اوگرا پالیسی میں ایل پی جی پر سگنیچر بونس کے نام پر اضافی ٹیکس وصولی غیر قانونی ہے لہٰذا ایل پی جی پر اضافی ٹیکس وصولی ختم کر کے ایل پی جی کی قیمت کا تعین کیا جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -