پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سے اجتماعی بد اخلاقی کے ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور

پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سے اجتماعی بد اخلاقی کے ملزم کی عبوری ضمانت کی ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون قائمہ زینب سے اجتماعی زیادتی کے ملزم کی ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی ، جسٹس عبدالسمیع خان نے ملزم بہرام کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ، ملزم کی طرف سے راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ دلائل میں موقف اختیار کیا کہ رائیونڈ پولیس نے اجتماعی زیادتی کے الزامات کے تحت قائمہ زینب کی درخواست پر 4 نامعلوم ملزموں کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے جبکہ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد بھی سامنے نہیں آئے، انہو ں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مدعیہ اور ملزم کے ڈی این اے کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے جبکہ ملزم مقدمہ میں پہلے سے شامل تفتیش ہیں مگر رائیونڈ پولیس ملزم کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کرنا چاہ رہی ہے لہٰذا ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کی جائے، مدعیہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اجتماعی زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ہے اور پولیس نے مکمل تفتیش کے بعد ملزم کو شامل تفتیش کیا ہے مگر ملزم پولیس کی طلبی پر پیش نہیں ہو رہا لہٰذا ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کی جائے، عدالت نے فریقین کے تفصیلی دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد پاکستانی نڑاد برطانوی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے ملزم کی ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...