نواز شریف اورمریم سزا سے نہیں بچ سکیں گے: شیخ رشید
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ جانا یا نہ جانا ایک ہی بات ہے، وہ مستعفی ہو چکے، نواز شریف اردوان بننا چاہتے ہیں، وہ اور مریم نواز جو کہہ رہے ہیں وہ خانہ جنگی کی ابتداہے، دونوں سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔
پمز ہسپتال میں صحافی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج جو کچھ رانا ثنا اللہ نے میرے بارے میں کہا اس کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں استعفیٰ دے چکا تھا، پاکستان میں عام آدمی 2014کی گندی گلی سڑی گندم کھا رہا ہے، اگر وہ فوج اور عدلیہ کو اس زبان سے مخاطب کریں گے تو میں بھی اگلے انٹرویو میں اس سے بْری زبان میں ان سے مخاطب ہوں گا، چائنہ کوریڈور کا سب سے بڑا حامی ہوں، پاکستان قائم رہے گا اور پاک فوج عظیم فوج ہے، پارلیمنٹ جاؤ نہ جاؤ ایک ہی بات ہے۔
خیال رہے کہ شیخ رشید نے لاہور میں اپوزیشن کے متحدہ جلسے میں لعن و طعن کے بعد پارلیمنٹ سے استعفی کا اعلان کیا تھا لیکن اب وہ اس بات سے مکر گئے ہیں۔
شیخ رشید