روس امریکی وسط مدتی انتخابات میں مداخلت کرسکتاہے : سی آئی اے

روس امریکی وسط مدتی انتخابات میں مداخلت کرسکتاہے : سی آئی اے

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ روس امریکا میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں مداخلت کرسکتاہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سی آئی اے ڈائریکٹر کاکہناتھا کہ روس کی امریکا اور یورپ میں مداخلت کرنے،نقصان پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔انھو ں نے خدشے کا اظہارکیا کہ ہوسکتاہے کہ شمالی کوریاکو کچھ مہینوں میں امریکاپر میزائلوں سے حملے کرنے کی صلاحیت حاصل ہوجائے۔امریکی خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر نے ان دعوں کو فضول قراردے کرمستردکردیاہے جس میں کہا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کے عہدے کے لیے اہلیت نہیں رکھتے۔

سی آئی اے

مزید : علاقائی


loading...