پی آئی سی میں میرٹ کے باوجود رجسٹرارکو بھرتی نہ کرنے پر سیکرٹری پنجاب پی ایس سی کو فیصلہ کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں میرٹ پر پورا اترنے کے باوجود رجسٹرار کے امیدوار کو بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواست سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوا دی اور حکم دیا کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے ، جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈاکٹر علی احمد کی درخواست پر سماعت کی۔