سینیٹر نہال ہاشمی توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا
اسلام آباد(آئی این پی ) سینیٹر نہال ہاشمی توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل یکم فروری بروز جمعرات سنایا جائے گا ، سپریم کورٹ کے جج آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ فیصلہ سنائے گا ، نہال ہاشمی نے غیر مشروط معافی مانگی ہوئی ہے ۔ منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق نہال ہاشمی توہین عدالت کیس کا فیصلہ یکم فروری کو سنایا جائے گا ۔ سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی توہین عدالت کا فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے ۔ واضح رہے کہ نہال ہاشمی نے غیر مشروط معافی مانگی ہوئی ہے ۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ فیصلہ کرے گا ۔
فیصلہ کل