پنجاب بناولنٹ فنڈبورڈکا اجلاس، 2ارب کے سالانہ اخراجات کی منظوری

پنجاب بناولنٹ فنڈبورڈکا اجلاس، 2ارب کے سالانہ اخراجات کی منظوری

لاہور (سپیشل رپورٹر)پنجاب بناولنٹ فنڈبورڈکا اجلاس،2ارب 13کروڑ روپے کے سالانہ اخراجات کی منظوری ،ملازمین کی فلاح اورامدادکیلئے مزید سکیمیں شروع کرنے کا اصولی فیصلہ،امدادی رقوم کی جلد ادائیگی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب عمر رسول نے سیکرٹری پنجاب بناولنٹ فنڈ کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری ملازمین کی بہبود اور فلاح کیلئے مروجہ سکیموں کا ازسر نو جائزہ لیا جائے اور ملازمین کیلئے موجودہ ضروریات کے مطابق نئی جہتیں تلاش کی جائیں۔انہوں نے سیکرٹری بناولنٹ فنڈ کو ہدایت کی کہ اس ضمن میں ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں اورسرکاری ملازمین سے بھی مشاورت کی جائے جس کے بعد جامع رپورٹ پنجاب بناولنٹ فنڈ بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔

پنجاب بناولنٹ فنڈبورڈ

مزید : علاقائی


loading...