8 ایڈیشنل رجسٹرارز سمیت 50 اعلیٰ افسروں کی ترقیاں اچانک منسوخ

8 ایڈیشنل رجسٹرارز سمیت 50 اعلیٰ افسروں کی ترقیاں اچانک منسوخ

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے آٹھ ایڈیشنل رجسٹرارز سمیت 50 اعلیٰ افسروں کی ترقیاں اچانک منسوخ کر دی گئیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر نے ترقیاں واپس لینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 8 ایڈیشنل ، 13 ڈپٹی، 24 اسسٹنٹ رجسٹراز کی ترقیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے سینئر آڈیٹرز کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکیشن بھی واپس لے لیاگیا ہے، لاہور ہائیکورٹ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف جسٹس شاہد شفیع کی انتظامی سطح پر بطور ایڈیشنل رجسٹرار مستقل تقرری کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے سٹاف آفیسر کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکیشن بھی واپس لے لیا گیا ہے، اس سے پہلے 27 جنوری کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد پچاس اعلیٰ افسروں کی اگلے عہدوں پر ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔

ترقیاں منسوخ

مزید : صفحہ آخر


loading...