امریکہ کا افغانستان میں سکیورٹی فورس اسسٹنس بریگیڈ کے ایک ہزار کمانڈوں ز کی تعیناتی پر غور

امریکہ کا افغانستان میں سکیورٹی فورس اسسٹنس بریگیڈ کے ایک ہزار کمانڈوں ز کی ...

واشنگٹن(آن لائن )افغانستان میں مقامی سکیورٹی فورسز کیخلاف حملوں کی تازہ لہر کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرسٹ سکیورٹی فورس اسسٹنس بریگیڈ (ایس ایف اے بی) کے 1 ہزار اہلکاروں کو افغانستان میں شرپسندوں سے نمٹنے کیلئے تعیناتی سے متعلق سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے جبکہ آئندہ چند دروز میں حتمی فیصلے کا اعلان بھی متوقع ہے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگر حملوں کی وجہ سے ٹرمپ انتظامیہ نے (ایس ایف اے بی) کی خصوصی ٹرنینگ کے دوراینے میں ’’غیر معمولی کمی‘‘ کردی ہے۔منگل کو ایس ایف اے بی فورس کے کمانڈر کرنل سکوٹ جیکسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایف اے بی کی انتہائی حساس ٹریننگ امریکی شہر لولیزیانا میں جاری ہے لیکن افغانستان میں موجودہ حالات کے تناظر میں ان کی ٹریننگ میں 6 مہینے کی تخفیف کردی گئی ہے تاکہ انہیں افغانستان تعینات کیا جا سکے ۔ پینٹاگون نے افغانستان، عراق اور دیگر ممالک میں سیکیورٹی فورسز کے تحفظ کے لیے جدید خطوط پر استوار نئی فورس تشکیل دی ہے جو ‘تجاویز اور معاونت’ کا کردار ادا کرے گی۔پینٹاگون سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا کے عام فوجیوں پر خطیر رقم خرچ کرکے بھی ان میں پیشہ وارانہ صلاحیت پیدا نہیں کی جا سکی اس لیے بہترین فورس کی تشکیل وقت کی انتہائی ضرورت ہے’ایس ایف اے بی کی پہلی کھیپ رواں برس میں طالبان سے مقابلے کے لیے تعینات کی جائے گی۔

سکیورٹی فورس اسسٹنس بریگیڈ

مزید : علاقائی


loading...