سینیٹ انتخابات،ریٹرننگ اور پولنگ افسران کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ

سینیٹ انتخابات،ریٹرننگ اور پولنگ افسران کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ

اسلام آبا د( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے تعینات کئے گئے ریٹرننگ افسران اور پولنگ افسران کے لئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کاآغاز کر دیا ،تربیتی ورکشاپ کا افتتاح چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے کیا، ورکشاپ یکم فروری 2018ء تک جاری رہے گی،دوران تربیت 45 افسران کو سینیٹ انتخابات سے متعلق انتخابی قوانین اور قواعد مجریہ 2017کے بارے میں تربیت دی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں تعینات کئے گئے ریٹرننگ افسران اور پولنگ افسران کے لئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے کیا، ورکشاپ تین دنوں پر محیط ہوگی اور یکم فروری 2018ء تک جاری رہے گی۔دوران تربیت 45 افسران کو سینیٹ انتخابات سے متعلق انتخابی قوانین اور قواعد مجریہ 2017کے بارے میں تربیت دی جائیگی ۔ ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق سینیٹ کے انتخابات ترجیجی ووٹ کی بنیاد پر منعقد کئے جاتے ہیں جس کی گنتی کا طریقہ کار مشکل اور توجہ طلب ہے۔ انہوں نے شرکاء ٹریننگ پر زور دیا کہ وہ اس ٹریننگ میں خصوصی دلچسپی لیں تاکہ سینیٹ انتخابات کے انعقاد کامرحلہ قانون اور آئین کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔

تربیتی ورکشاپ

مزید : علاقائی


loading...