شاہد خاقان آدھا تیر آدھا بٹیر نہیں مکمل وزیر اعظم بنیں:ناصر حسین شاہ

شاہد خاقان آدھا تیر آدھا بٹیر نہیں مکمل وزیر اعظم بنیں:ناصر حسین شاہ

کراچی ( صباح نیوز)وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے شاہد خاقان آدھا تیر آدھا بٹیر نہیں پورے وزیر اعظم بنیں، نااہل نواز شریف کے آگے کنواں ہے پیچھے کھائی۔ حکومت انصاف کی راہ میں جتنے رخنے ڈالنے ہیں ڈال لے بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیسے ڈاکو کو پارلیمان کی زینت اب کبھی نہیں بننے دیں گے۔ وزیر اطلاعات سندھ نے خواجہ سعد رفیق پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ آصف زداری ایک آئینہ ہے اور سعد رفیق کو اس آئینے کو روز صبح دیکھنے کی لت لگ چکی ہے، سعد رفیق کی تربیت کی کمی اڈیالہ جیل پوری کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعد رفیق جیسی بلی کو ریلوے جیسے گوشت کی رکھوالی پر بٹھا دیا، ریلوے کا کلی بھی سعد رفیق کی بدعنوانی سے تنگ آچکا ہے۔

ناصر شاہ

مزید : علاقائی


loading...