سعودی عرب میں147سالہ طویل العمر شخص انتقال کرگیا

سعودی عرب میں147سالہ طویل العمر شخص انتقال کرگیا

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے 147 سالہ طویل العمر شخص شیخ علی القامی انتقال کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شیخ علی نے پوری زندگی سادگی سے گزاری ، ان کو مشینی گاڑیوں سے نفرت تھی حتیٰ کہ وہ مکہ مکرمہ بھی پیدل جایا کرتے تھے اور اس مقصد کی لئے600کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے تھے۔شیخ علی ،شاہ عبدالعزیز کے دور میں 38برس کے تھے۔ انہوں نے کبھی بازار کی غذا نہیں کھائی وہ اپنے کھیت کی سبزیاں کھایا کرتے تھے۔اسی طرح اپنے ہی فارم ہاوس کے مویشیوں کا گوشت زندگی بھر استعمال کرتے رہے ۔

طویل العمر شخص

مزید : علاقائی


loading...