توہین عدالت کی درخواست پر خاتون وفاقی محتسب کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پر خاتون وفاقی محتسب کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر خاتون وفاقی محتسب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، جسٹس فرخ عرفان نے ثاقب رشید کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے وفاقی محتسب یاسمین عباسی کو شہری کے خلاف کاروائی سے روکا تھالیکن عدالتی احکامات کے باوجود وفاقی محتسب نے کاروائی جاری رکھی جو توہین عدالت ہے۔ عدالت نے فریقین وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر خاتون وفاقی محتسب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور درخواست پر مزید کاروائی 15 فروری تک ملتوی کردی

مزید : صفحہ آخر


loading...