لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کا 16 ڈینٹل سرجنز کو کنفرم کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کا 16 ڈینٹل سرجنز کو کنفرم کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے 16 ڈینٹل سرجنز کو کنفرم کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے یہ حکم ڈاکٹر ظہیر کی درخواست پر جاری کیا، درخواست گزار کا موقف تھا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو کنفرم کرنے کی پالیسی کے باوجود حکومت انہیں مستقل نہیں کر رہی، درخواست گزار کا موقف تھا کہ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے قانون کے برعکس ان کی درخواست خارج کی، ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے ان ڈینٹل سرجنز کو کنفرم کرنے کاحکم دے دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...