نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی کے چیمبر میں آتشزدگی

نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی کے چیمبر میں آتشزدگی

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس یاور علی کے چیمبر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، نامزد چیف جسٹس یاور علی کے چیمبر میں آگ اس وقت لگی جب وہ کمرہ عدالت میں کیسوں کی سماعت کر رہے تھے، شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر عدالتی عملے نے فوراً قابو پا لیا، چیمبر میں لگنے والی آگ سے چیمبر اور ملحقہ عدالتوں میں دھواں اور جلنے کی بدبو پھیل گئی، چیمبر میں لگنے والی آگ سے کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی ریکارڈ ضائع ہوا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...