ججوں کیخلاف زیر التواء شکایات پر جلد کارروائی کیلئے درخواست پر وفاق سے دلائل طلب

ججوں کیخلاف زیر التواء شکایات پر جلد کارروائی کیلئے درخواست پر وفاق سے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججوں کے خلاف زیر التواء شکایات پر جلد کارروائی کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل سے دلائل طلب کر لئے ، مسٹر جسٹس شاہد کریم نے لائیرز فاونڈیشن کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار فاؤنڈیشن کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے درخواست میں صدر مملکت اور سپریم جوڈیشل کونسل کو فریق قرار دیا ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل کے لئے طلب کر لیا ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...