ریکارڈکمپیوٹرائز کو 18دن میں ممکن بنا دیا ، نادیہ ضیا چیمہ

ریکارڈکمپیوٹرائز کو 18دن میں ممکن بنا دیا ، نادیہ ضیا چیمہ

لاہور(اپنے نمائندے سے )پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی ترجمان نادیہ ضیاء چیمہ نے ’’پاکستان ‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹوار کلچر کے خاتمے کے بعد رجسٹریوں اور کمپیوٹرائزڈ انتقالات کے حصول میں بہترین سروسز کی فراہمی کو عوام الناس کے دروازے تک پہنچا دیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کی تکمیل کے لئے رجسٹری دستاویزات کی رجسٹریشن اور کمپیوٹرائزڈ انتقالات کی فراہمی میں جدت کی جانب ایک اور سنگ میل کو کامیابی سے عبور کر لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ رجسٹریوں اور انتقالات کی رجسٹریشن اور کمپیوٹرائزیشن کو 56دن کی بجائے صرف 18دن میں ممکن بنا دیا گیا ہے ،اے ڈی ایل آر زاگر قانون کے مطابق کسی دستاویز پر اعتراض لگاتے ہیں تو وہ قانون کے دائرے کے اندر رہ کر لگاتے ہیں جس میں ان کے کوئی ذاتی مفادات نہ ہیں ۔

نادیہ ضیا

مزید : صفحہ آخر


loading...