تکمیل کی راہ میں صرف اے ڈی ایل آرز رکاوٹ ہیں
لاہور(اپنے نمائندے سے ) نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ادارہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کا افسران کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہوئے کہنا تھا کہ رجسٹریوں کی جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں رجسٹریشن اور کمپیوٹرائزڈ انتقالات بلا شبہ نئے دور تقاضوں کی جانب ایک بہت اعلیٰ قدم ہے جس کی تکمیل کی راہ میں صرف اور صرف اے ڈی ایل آرز رکاوٹ ہیں جن کے بے جا اعتراضات اس کو پہلے مرحلے سے آگے ہی نہ جانے دیتے ہیں،کرپشن،رشوت ستانی کو ختم کرنے کی جتنی بھی کوششیں اور دعوے کئے جائیں لیکن پھر اس کے لئے کوئی نہ کوئی صورت ہر سسٹم میں نکال لی جاتی ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ اس عمل کے دوران بیشتر رجسٹریاں اور انتقالا ت اے ڈی ایل آرز کی جانب سے ایسے اعتراضات کی ذد میں آتی ہیں جن کو دور کرکے تمام مراحل کی تکمیل کے لئے 18دن کی بجائے 118دن بھی کم پڑ جاتے ہیں ۔