2018ء انقلاب کا سال ہے، فضل الرحمن

2018ء انقلاب کا سال ہے، فضل الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے امیر و قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اب سیاسی کروٹ بدل رہے ہیں 2018انقلاب کا سال ہے امریکہ کی غلامی کا دور ختم ہو چکا ہے ہم امریکی ڈومور کا منہ توڑ جواب دینگے اگر امریکہ خطے میں اپنے مفادات کا تحفظ چاہتا ہے تو اسے اسلام و مسلمان دشمن پالیسیاں ختم کر کے کشمیر اور فلسطیین کے مسائل پر ہمارا ساتھ دینا ہوگا ان خیالات کا اظہا رانہوں نے سکھر میں صوبائی رہنما راشد محمود سومرو ، مرکزی میڈیا سیل کے رکن آغا سید محمد ایوب شاہ ، مولانا عبدالحق مہر و دیگر سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا سکھر سے جاری کردہ بیان میں مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں 70سال سے سیکولر سیاسی جماعتوں اور آمروں نے حکومے کی ہمیشہ مولویوں کو گالیاں دینے والوں نے ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کے بجائے اپنے آپ کو مستحکم کیا بیرون ملک سرمایہ بھیج کر کاروبار کئے اور آف شور کمپنیاں بنائی اور جب مشکل وقت آتا ہے تو ملک چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں مگر مولوی نے ہر مشکل گھڑی میں ملک اور قوم کا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ ہم تخریبی نہیں بلکہ تعمیری سیاست کرتے ہیں گالیاں کھا کر بھی ہم نے ملکی مفادات اور جمہوریت کی بات کی ہے اور دلائل سے مخالفین کا سامنا کیا ہے ہمارا کردار بھی انتشار سے پاک ہے اور ہمارا قتدار بھی انتشار سے پاک ہوگا کسی چھوٹے بڑے اسکینڈل میں بھی ہمارا نام نہیں آیا اسلئے قوم اب ہمارے ساتھ کھڑی ہے 2018کے انتخابات میں متحدہ مجلس عمل جھاڑو پھیرے گی مخالفین ناکام ہونگے ہم اقتدار میں آکر کرپشن کو دفن کر دینگے مدرسوں ، مساجد وں کی طرح تعلیمی درسگاہوں ، اسپتالوں کا جال بیچھایا جایگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے والے لوگ احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں پانچ فروری کو پوری قوم کشمیر ڈے منائیگی ۔

مزید :

صفحہ آخر -