مشعال کے والد کو انصاف دلانے میں ان کے ساتھ ہوں: ملالہ یوسف زئی

مشعال کے والد کو انصاف دلانے میں ان کے ساتھ ہوں: ملالہ یوسف زئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آئی این پی ) آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام میں قتل ہونے والے طالبعلم مشعال خان کے والد محمد اقبال لالہ کو انصاف دلانے میں ان کے ساتھ ہیں۔مشعال خان کے والد محمد اقبال خان نے لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والے ایک مباحثے میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے ملالہ یوسف زئی سے بھی ملاقات کی۔ملالہ یوسف زئی نے محمد اقبال لالا کے ساتھ لی گئی تصاویر کو ٹوئٹر پر شیئر کیا اور اپنے پیغام میں کہا کہ مشعال خان کے والد کو انصاف دلانے میں ہم لالا کے ساتھ کھڑے ہیں۔ملالہ نے لکھا کہ مشعال خان مردان میں ناانصافی اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتا تھا، جس پر سازشی الزامات لگا کر مشتعل ہجوم نے سفاکی اور بے رحمی سے قتل کر ڈالا۔

مزید :

صفحہ آخر -