پاکستان میں کام کرنیوالی درجنوں ملکی و غیرملکی انشورنس کمپنیاں پریمیم ادا کرنے میں ناکام

پاکستان میں کام کرنیوالی درجنوں ملکی و غیرملکی انشورنس کمپنیاں پریمیم ادا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(رپورٹ، یونس با ٹھ) پاکستان میں کام کرنے والی درجنوں ملکی و غیر ملکی انشورنس کمپنیاں ری انشورنس کی مد میں پریمیم کی طے شدہ رقم ادا کرنے میں ناکام، انشورنس آرڈیننس 2000کے سیکشن 43(1)کے تحت ملک میں کام کرنے والی تمام انشورنس کمپنیوں کیلئے لازم ہے کہ وہ ری انشورنس کی مد میں پریمیم کی طے شدہ رقم پاکستان ری انشورنس کمپنی کو باقاعدگی سے ادا کریں لیکن معلوم ہواہے کہ متعدد ملکی اور غیر ملکی انشورنس کمپنیوں نے پاکستان ری انشورنس کمپنی کو پریمیم کی باقاعدگی سے ادا ئیگی نہیں کی۔بتایا گیاہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والی 20کمپنیوں جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والی 17اور لاہور سے تعلق رکھنے والی 12انشورنس کمپنیوں نے پاکستان ری انشورنس کمپنی کو مجموعی طورپر دو ارب 85کروڑ روپے زائد کی ادائیگی نہیں کی۔ذرائع نے بتایاہے کہ پاکستان میں انشورنس کے کاروبار سے وابستہ اکثرکمپنیاں خود تو اپنے کلائنٹس سے پریمیم کی رقوم بروقت وصول کرتی ہیں لیکن پاکستان ری انشورنس کمپنی کو پریمیم کی رقم بروقت ادا نہیں کرتیں۔اسی طرح میں کاروبار کرنے والی اکثر انشورنس کمپنیوں نے کلیم کی ادائیگی کا طریقہ کار اس قدر مشکل بنا رکھا ہے کہ حقدار کو اس کا حق بھی نہیں ملتا یا پھر اس قدر تاخیر سے ملتا ہے کہ مقصد ہی فوت ہوجاتا ہے۔ پاکستان میں لائف انشورنس کے علاوہ گاڑیوں ، جائیداد ، کاروبار اور پراجیکٹس کی انشورنس کی جاتی ہے۔پاکستان میں کام کرنے والی مختلف انشورنس کمپنیوں میں اے سی ای انشورنس لمیٹڈ ، آدم جی انشورنس کمپنی، الفلاح انشورنس کمپنی لمیٹڈ، ایلینزای ایف یو ہیلتھ انشورنس لمیٹڈ، الفا انشورنس کمپنی لمیٹڈ، ایشیاء انشورنس کمپنی لمیٹڈ،عسکری جنرل انشورنس،اٹلس انشورنس لمیٹڈ، کیپٹیل انشورنس کمپنی لمیٹڈ، سنٹرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ، ایسٹ ویسٹ انشورنس کمپنی لمیٹڈ، ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹڈ، ایکسل انشورنس کمپنی لمیٹڈ، حبیب انشورنس کمپنی لمیٹڈ،آئی جی آئی انشورنس لمیٹڈ، جوبلی انشورنس کمپنی لمیٹڈ، نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ، نیو ہمپشائر انشورنس کمپنی لمیٹڈ،پاک کویت تکافل کمپنی لمیٹڈ ، پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ ، پی آئی سی آئی سی انشورنس لمیٹڈ ، پریمیئر انشورنس لمیٹڈ ، ریلائنس انشورنس کمپنی لمیٹڈ ، سعودی پاک انشورنس کمپنی لمیٹڈ ،سکیورٹی جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ ، شاہین انشورنس کمپنی لمیٹڈ، سلور سٹار انشورنس کمپنی لمیٹڈ، تکافل پاکستان لمیٹڈ ، دی ایشین میوچل انشورنس کمپنی (گارنٹی ) لمیٹڈ ، دی کوآپریٹو انشورنس سوسائٹی آف پاکستان،دی کریڈٹ انشورنس کمپنی لمیٹڈ، دی کریسنٹ سٹار انشورنس کمپنی لمیٹڈ، دی پاکستان جنرل انشورنس لمیٹڈ، دی پاکستان میوچل انشورنس کمپنی (گارنٹی ) لمیٹڈ، دی یونیورسل انشورنس کمپنی لمیٹڈ ،ٹی پی ایل ڈائریکٹ انشورنس لمیٹڈ اور یوبی ایل انشورنس لمیٹڈ و دیگر کمپنیا ں شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -