عام انتخابات میں ایم ایم اے سیکولر اور لبرل جماعتوں کا راستہ روکے گی: سراج الحق

عام انتخابات میں ایم ایم اے سیکولر اور لبرل جماعتوں کا راستہ روکے گی: سراج ...

تیمرگرہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق نے کہا ہے ملک میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہورہی ہے۔حکومت کی ساری توجہ آئندہ انتخابات میں اپنی پارٹی کو کامیاب کرانے پر مرکوز ہے۔نااہل وزیراعظم عدلیہ کے خلاف مہم چلا رہے ہیں اور وزیراعظم کاپروٹوکول اورسرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں، ان کا پورا خاندان سرکار ی وسائل استعمال کرتا ہے ۔سرکاری وسائل کا استعمال کرپشن نہیں تو اور کیا ہے؟ ایم ایم اے سیکولر اور لبرل پارٹیوں کا راستہ روکنے کیلئے عمل میں آئی ہے کیونکہ ان پارٹیوں نے قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے اور عوام کو پریشانیوں میں مبتلا کررکھا ہے ،ان پارٹیوں نے قوم کو جمہوریت کے نام پر دھوکہ دیا اور70سال تک بدترین شخصی آمریت مسلط رکھی۔دینی مدارس کے لاکھوں طلبہ ایم ایم اے کا ہراول دستہ ہونگے اور 2018کے انتخابات کو چوروں اور لٹیروں کیلئے یوم حساب بنادیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگرہ ریسٹ ہاؤس میں جمعیت طلبہ عربیہ کی تحفظ مدارس و سالمیت کانفرنس سے خطاب اور تیمرگرہ ہسپتال میں تین نئے وارڈز کے افتتا ح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ ،لندن ،دبئی میں چھپائی گئی پانچ سو ارب ڈالر کی دولت پاکستان کے غریب عوام کی ہے ،حکمرانوں سے یہ دولت واپس لینا احتساب کے اداروں اور سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے۔ چیئرمین نیب عوام کو بتائیں کہ اتنے عرصہ تک انہوں نے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود کرپشن کے بڑے بڑے مگر مچھوں کو کیوں گرفتار نہیں کیا، قوم چوروں کے ٹبر کی گرفتاری چاہتی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...