50سے 50روپے تک مالیت کے اشٹام پیپرز بھی کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

50سے 50روپے تک مالیت کے اشٹام پیپرز بھی کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

لاہور(اپنے نمائندے سے)محکمہ بورڈآف ریونیو کااشام پیپرزمیں ہونیوالی جعلی سازی کے خاتمے کیلئے چھوٹی مالیت 50 ، 100 ، 250 اور 500 روپے کے مالیت کو بھی آن لائن کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، آن لائن اشام پیپرز کے اجراء سے پچھلی تاریخوں میں اشام بنوانے کی شکایات اور کرپشن کا خاتمہ ممکن سکے گی ، اسٹام پیپرز کو آن لائن کرنے انکو بھی بنک آف پنجاب کی تمام برانچوں سے باقاعدہ تصدیق کرکے جاری کیا جائے گا ،بورڈ آف ریونیو کی جانب سے چھوٹی مالیت کے اسٹام پیپرز کو آن لائن کرنے سے پنجاب کے کم و بیش 8 ہزار اسٹام فروش کو خاتمہ ہو جائیگا ‘کاروبار سے منسلک افراد میں تشویش لہر دوڑ گئی ، دوکانداروں میں اسٹام پیپرز کو آن لائن ہونے جیسے اقدام کے حوالے سے چہ مگوئیاں بیشترز کے آپسی مشورے‘ مل کر حکمت عملی بنانے پر غور، رواں ماہ آن لائن کرنے کرنے کیلئے بورڈ آف ریونیو کے محکمہ ٹیکسز پنجاب کی جانب سے فزیبیلٹی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو بھجوائی جائیگی ‘ جس کو پی آئی ٹی بی نظر ثانی کرتے ہوئے اسکی منظوری دینے کے بعد اسکو آن لائن جاری کرنے کیلئے بنک آف پنجاب کی تمام برانچوں میں لنک اپ ڈیٹ کرے گا کاروباری طبقہ اور شہریوں نے مجوزہ منصوبے کو شہریوں کیلئے مفید قرار دیدیا ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...