یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو خسارہ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے آج خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع

یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو خسارہ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے آج خصوصی ...

لاہور(اسد اقبال)یو ٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے حوالے سے پھیلنے والی منفی اطلاعات او ر خدشات کا جائزہ لینے کیلئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار سرگرم، کا خصوصی اجلاس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں طلب، یو ٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کومسلسل خسارہ ، ہزاروں ملازمین کے تحفظات اور کارپوریشن کے مستقبل بارے اہم فیصلے متوقع ۔ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار آج ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹری اور ایم ڈی یو ٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی ناقص کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے گی ۔ اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن سی بی اے یو نین کے رہنماء سرکاری تحویل میں چلنے والے سب سے بڑے ادارے کو دانستہ طور پر تباہ کرنے کی پس پردہ کارروائیوں کا انکشاف کریں گے جبکہ وفاق کی جانب سے یو ٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کے 26ارب روپے سے زائدکی ادائیگی میں تاخیرکی رپورٹ پیش کی جائے گی ۔پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے آل پاکستان ورکز یو نین یو ٹیلیٹی سٹور کارپوریشن آف پاکستان کے مرکزی رہنماء الیاس منہاس اور انور وقار چودھری نے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹر اور حکومت کی ناقص حکمت عملی کے پیش نظر یو ٹیلیٹی سٹور کارپوریشن مالی بحران سے دوچار ہے۔حکومت پاکستان کارپوریشن کے 26ارب 50کروڑ روپے دبا کر بیٹھا ہوا ہے جس کی ادائیگی نہ ہونے سے کارپوریشن مالی بحران سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے ہزاروں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کی نوکریاں بھی مستقل نہیں کی جارہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے آج ہونے والے اجلاس میں یو ٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی ساکھ کو بحال کرنے کیساتھ ساتھ عوامی ادارے کو سازش کے تحت نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت ایکشن نہ لیا گیا تو یو ٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے سینکڑوں ملازمین سخت لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...