مانگا منڈی : ٹیکسائل ملز مزدوروں کا 3ماہ سے تنخواہ یں نہ ملنے پر احتجاج

مانگا منڈی : ٹیکسائل ملز مزدوروں کا 3ماہ سے تنخواہ یں نہ ملنے پر احتجاج

لاہور(کرائم رپورٹر) مانگامنڈی کے علاقہ میں موجود ٹیکسٹائل مل کے مزدوروں کو3ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پرمالکان کے خلاف سراپا احتجاج ہوتے ہوئے مین سڑک پرٹائروں کوآگ لگا تے ہوئے بند کردیا ، ٹریفک کا نظام مفلوج ہوکر رہ گیا۔پولیس کے ان مزدوروں کے ساتھ مذکرات ۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقہ میں رائے ونڈ روڈ پرموجود حرا ٹیکسٹائل مل کی طرف سے مزدوروں کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے مزدوروں نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک ہمیں 3 ماہ کی سیلری نہیں ملے گی ہم ٹریفک کے لیے سڑک نہیں کھولیں گے۔ مزدوروں کا کہنا تھا کہ ہمیں 2 سال سے اوور ٹائم کے پیسے بھی نہیں دیے جارہے ، مزدوروں نے سڑک پر ٹائر جلا کر مانگا سے رائے ونڈروڈ بند کر دیا ۔ اس کے علاوہ اس مل میں 10 سے12 سال کے بچے بھی کام کر رہے ہیں ان بچوں کو بھی 3 ماہ سے سیلری نہیں دی گئی۔ مزدوروں نے فیکٹری کے مالکان کے خلاف مردہ باد کی نعرے بازی بھی کی ۔مانگا منڈی رائے ونڈ روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں۔پولیس نے موقع پرپہنچ کرمزدورں کے ساتھ مذکرات کرتے ہوئے ان کے تمام مسائل کوحل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بحال کروادیا۔

مزید : علاقائی


loading...