قتل ، اندھے قتل ، 7 اے ٹی اے کے 7ملزم گرفتار ، آلات قتل برآمد

قتل ، اندھے قتل ، 7 اے ٹی اے کے 7ملزم گرفتار ، آلات قتل برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس سٹی ڈویژن نے قتل،اندھے قتل اور7اے ٹی اے کے 7ملزمان کوگرفتار کرکے ان سے آلہ قتل برآمد کر لیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایس پی سٹی سید اکرار حسین شاہ نے گزشتہ روزپولیس اسٹیشن لوئرمال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ڈویژن میں اندھا قتل ،قتل اور 7اے ٹی اے کی وارداتوں کی روک تھام اور ان کے سد باب کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سر گرم عمل ہیں۔جس کے تحت انویسٹی گیشن پولیس تھانہ راوی روڈ کے انچارج سب انسپکٹر محمد عالم نے اندھے قتل کا مقدمہ ٹریس کرتے ہوئے مقتول عبدالمجید عرف حکیم کے قتل میں ملوث ملزمان مسماۃ روبی اور عمران کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔اسی طرح تھانہ مصری شاہ ہومی سائیڈ کے انچارج سب انسپکٹر اور نگزیب نے تھانہ شادباغ کے اندھے قتل کا مقدمہ ٹریس کرتے ہوئے مقتول عارف کے قتل میں ملوث ملزمان شہباز اور احمد کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔تھانہ شفیق آباد ہومی سائیڈ کے انچارج SIمحمد اختر نے تھانہ راوی روڈ کے اندھے قتل کا مقدمہ ٹریس کرتے ہوئے مقتول احمد کے قتل میں ملوث ملزم عمران کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل رائفل پمپ ایکشن12بور برآمد کر لی جبکہ تھانہ مصری شاہ ہومی سائیڈ کے انچارج SIاور نگزیب نے تھانہ شادباغ کے قتل کا مقدمہ ٹریس کرتے ہوئے مقتول ارسلان کے قتل میں ملوث ملزم چاند عرف چندو کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل چھری برآمد کر لی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شادباغ ATAقتل کا مجرم اشتہاری فیصل کو 13سال بعد کراچی سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ جس سے ابھی مزید تفتیش جاری ہے۔ایس پی سٹی انویسٹی گیشن سید اکرار حسین شاہ نے اندھے قتل،قتل اور7ATAکے ملزمان کی گرفتاری پر ریڈنگ پارٹی کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...