شادباغ کے علاقہ میں 30سالہ نامعلوم شخص پرسرار طور پر جاں بحق

شادباغ کے علاقہ میں 30سالہ نامعلوم شخص پرسرار طور پر جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر) شادباغ کے علاقہ سے 30سالہ نامعلوم شخص پرسرار طور پر جاں بحق ، پولیس نے لاش شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دی ۔تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقہ وسن پورہ بازار میں 30سالہ نامعلوم شخص اچانک زمین پرگرکر تڑپنے لگا جسے راہگیروں نے طبی امداد کے لیے فوری مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں پرڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دی ،پولیس کے مطابق بظاہر متوفی کی موت زہریلی شے کھانے سے ہوئی۔

مزید : علاقائی


loading...