سی سی پی او لاہور نے تھانہ اکبری گیٹ کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا

سی سی پی او لاہور نے تھانہ اکبری گیٹ کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا

لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے گزشتہ روز تھانہ اکبری گیٹ کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا۔ تھانہ اکبری گیٹ کی پرانی عمارت کے باعث پولیس افسران و اہلکاروں کو دفتری معاملات میں کافی دشواری کا سامنا تھا۔ سی سی پی او لاہور کی ذاتی دلچسپی اور ایس ایس پی ایڈمن کی بنیادی توجہ کے نتیجہ میں تھانہ اکبری گیٹ کی نئی عمارت کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے۔ اس موقع پرڈی آئی جی سکیورٹی معین مسعود، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم، ایس ایس پی ڈسپلن طارق عزیز، تمام ڈویژنل ایس پیز، ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز اور معززین علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

مزید : علاقائی


loading...