پنجاب: 700مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات، 5افراد جاں بحق،466 شدید زخمی

پنجاب: 700مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات، 5افراد جاں بحق،466 شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے700مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں466افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں328افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں 5افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔

مزید :

علاقائی -