کوٹ راھاکشن:درجنوں افرادکا میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کوٹ راھاکشن:درجنوں افرادکا میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کوٹ رادھاکشن (نامہ نگار) صفائی کی ابتر حالت وگندے پانی کی نکاسی نہ ہونے پر درجنوں افرادوعورتوں کا میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔شدید نعرے بازی ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن کے محلہ مان سنگھ والہ۔غفار ٹاون کے رہائشی درجنوں افراد وعورتوں نے اپنے محلوں میں صفائی کی خراب حالت و پانی کی نکاسی نہ ہونے پر نہر کے پل پر میونسپل کمیٹی کے عملہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہناتھا کہ ان کی گلیوں ومحلوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہواہے جس کی نکاسی آب کی کوئی سہولت نہ ہے جا بجا جا گندگی کے ڈھیڑ لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہماری زندگی اجیرن بن چکی ہے اور ہمارا کوئی پرستان حال نہ ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...