گارڈن ٹاؤن: خواجہ سرا کی اپنے ہی فلیٹ میں پر اسرار ہلاکت
لاہور (کرائم رپورٹر)گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں خواجہ سرا ء کی اپنے ہی فلیٹ پرپراسرارہلاکت ،اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کواپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں موجود فلیٹوں میں کافی عرصہ سے رہائش پذیر منور عرف میرا نامی خواجہ سراء کے فلیٹ کے اردگرد رہائشیوں نے تعفن پھیلنے پرپولیس کواطلاع دی جس پرانہوں نے اس کے فلیٹ کا دروازہ توڑتے ہوئے اندر داخل ہوکر دیکھا تو میرا نامی خواجہ سراء اپنے فلیٹ کے اندر مردہ حالت میں پڑا ہوا تھا ،پولیس نے اس کی لاش کواپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔پولیس نے کہا کہ اس کی موت کے اصل حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے ۔