بچے کی عدم بازیابی کیخلاف تاجروں نے احتجاج موخرکردیا

بچے کی عدم بازیابی کیخلاف تاجروں نے احتجاج موخرکردیا

کھڈیاں خاص (نمائندہ خصوصی)10یوم قبل لاپتہ5سالہ کاشف اویس کی عدم بازیابی کے خلاف تاجروں نے احتجاج موخرکردیا۔پولیس نے دودن کی مہلت مانگ لی۔اگر دویوم تک بچہ بازیاب نہ کروایاگیاتوروڈبلاک کرکے بھرپور احتجاج کرینگے۔تاجر۔بہت جلدبچے کاسر اغ لگالینگے ۔بچے کی بازیابی تک پولیس نفری موقع پرموجودرہے گی۔ ڈی ایس پی حافظ سعید ۔بچوں کے اغواء زیادتی قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات نے ہرانسان کوذہنی طورپرمفلوج کرکے رکھ دیاہے۔کھڈیاں خاص بستی غوث صابری چاہ کورے والاکے لاپتہ ہونے والے 5سالہ کاشف اویس کاتاحال کوئی سراغ نہیں لگایاجاسکا۔والدین سخت پریشان اورغم سے نڈھال ہیں والدہ پرغشی کے دورے پڑرہے ہیں۔گذشتہ روزبچے کی عدم دستیابی پربھرپوراحتجاج کااعلان کیاتھامگر پولیس افسران نے دودن کی مہلت مانگ لی ہے جبکہ پولیس نے مغوی بچے کے گھرکے قریب ہی اپنامستقل کمپ قائم کرلیاہے جس میں بچے کی بازیابی تک پولیس نفری موجودرہے گی۔ڈی ایس پی سٹی سرکل قصورحافظ سعید نے تاجرنمائندوں رانااسدعلی خاں،شیخ عبداللہ ،محمدعمران عرف کالوبوس،راناشاہدعلی،ڈاکٹرلیاقت علی،مہرلیاقت وغیرہ اورورثاء سے مذکرات کئے اوریقین دہانی کروائی کے بہت جلدبچہ بازیاب کروالینگے جس پرتاجروں اورورثاء نے احتجاج موخرکردیا۔

تاہم ورثاء نے پولیس کی کارکردگی پرسخت مایوسی اوربرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پولیس صرف جھوٹی تسلیاں دے رہی ہے بچے کی بازیابی کیلئے موئثراقدام نظرنہیں آرہے ۔ادھرڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ سعیدکی سربراہی میں انسپکٹرملک طارق ،افضل ڈوگر،اعظم ڈھڈی پرمشتمل ٹیمیں واقع کامختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہی ہیں۔اوربچے کی بازیابی کیلئے مختلف مقامات پرروانہ ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...