آئی جی پنجاب کاتمام پولیس لائنز میں ہسپتال بنانے کا فیصلہ

آئی جی پنجاب کاتمام پولیس لائنز میں ہسپتال بنانے کا فیصلہ

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ، آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے صوبہ بھر کی پولیس لائنز میں ہسپتال بنانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے پولیس اہلکاروں کی سکریننگ کرائی گئی ہے، جس میں پتہ چلا ہے کہ 60 ہزار پولیس اہلکار، ہیپاٹائٹس، شوگر سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے صوبہ بھر کی پولیس لائنز میں ہسپتال بنائے جائیں گے، جہاں ہسپتال نہیں بنے گا وہاں ڈسپنسری ضرور بنائی جائے گی۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے تمام اقدامات اْٹھائیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...