ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات و یدگر قیمتی اشیاء سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات و یدگر قیمتی ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -تفصیلات کے مطابق شا لیما رکے علا قے میںیو سف کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر3لا کھ 30ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔وحد ت کا لو نی کے علا قہ میں صہیب کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ20ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ سبز ہ زار کے علا قہ میں رفا قت کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ45ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔شیر ا کو ٹ کے علا قہ میں ریا ض کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،سر ور روڈ میں کا شف کی فیملی کو یر غما ل بنا کر95ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ مسلم ٹا ؤ ن میں سلیم،با غبا نپو رہ میں جمیل کی گاڑیاں اورمستی گیٹ میں عر فا ن،با د ا می با غ میں مبشر،ما ڈل ٹا ؤ ن میں محمو د،منا واں میں شہز اد اوررائے ونڈمیں بلا ل کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-جبکہ جوہر ٹاؤن میں 6روز قبل موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے علی الصبح ایف بلا ک کے قر یب زوہیب مقصود اور ایک دوسرے راہگیر سے لا کھوں روپے نقدی ،مو بائل فون اور دیگر ساما ن لوٹ لیا افسو س نا ک امر یہ ہے کہ پو لیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا پو لیس کے مطا بق علیحدہ علیحدہ درخواسات موصول ہو ئی ہے ہم ایک ہی درخواست پر مقدمہ درج کر رہے ہیں۔دریں اثناء گلشن راوی کے علاقہ میں 2موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کرگن پوائنٹ پر شہریوں کولاکھوں روپے کی نقدی اورزیورات سے محروم کردیا،دوران گشت پولیس کوآتا دیکھ کرحواس باختہ ہوتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کرموقع سے فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق گلشن راوی کے علاقہ میں LEL/1237نمبری موٹر سائیکل پرسوار ہوکر 2ڈاکوناکہ لگا کر گن پوائنٹ پرشہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ لیے اس کے علاوہ علی الصبح ایل ڈبلیو ایم کے ملازم سڑکوں کی صفائی کرنے کی ڈیوٹی پرمعمور تھے کہ ان سے بھی موبائل اورپرس اسلحہ کے زور پرچھین لیے ۔پولیس کی گشت کرتی ہوئی گاڑی کودیکھ کرڈاکوحواس باختہ ہوتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کرموقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے جب ایل ڈبلیوایم کے ملازمین سے ان ڈاکوؤں کے بار ے میں سنا توان کا فوری پیچھا کیالیکن و ہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،تاحال پولیس نے موٹر سائیکل کواپنی تحویل میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...