سول ایوی ایشن کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرکا یرغمال مسافروں کی رہائی کیلئے فرضی مشقوں کا فیصلہ
لاہور(کرائم رپورٹر)سول ایوی نے ایشن علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا یرغمال مسافروں کی رہائی کیلئے فرضی مشقیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فروری 2018 ء کے آخری ہفتے میں پی آئی اے کے ایک مسافر طیارہ کے فرضی اغواء اور طیارے کے یرغمال مسافروں کی رہائی کیلئے فرضی مشقیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سول ایوی ایشن نے ان مشقوں کے انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان فرضی مشقوں میں ائیرپورٹ سیکورٹی فورس ،پاک فوج کے دستے ،ضلعی پولیس ریسکیو 1122 محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ پاکستان میں فضائی سروسز فراہم کرنے والی مختلف غیر ملکی کمپنیاں بھی شرکت کرینگی۔ ان فرضی مشقوں کے شرکاء سمیت مشقوں کی کوریج کیلئے میڈیا ورکروں کو خصوصی پاس جاری کئے جائیں گے جبکہ ائیرپورٹ ملازمین بھی فرضی مشقوں میں حصہ لیں گے۔