سی ٹی ڈی کی بر وقت کارروائی ، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، اسلحہ برآمد ملزم گرفتار

سی ٹی ڈی کی بر وقت کارروائی ، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، اسلحہ برآمد ...

لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں دہشت گرد ی کے بڑے منصوبے کوسی ٹی ڈی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا اورملزمان کوگرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ حسن چوک کماہاں میں کارروائی کے دوران دو مبینہ دہشت گرد پکڑ لئے۔ مبینہ دہشت گردوں میں تاج گل اور محمد زاہد شامل ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے کماہاں کے علاقے حسن چوک میں واقع گھر میں کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کلعدم تنظیم سے ہے۔ مبینہ دہشت گردوں میں تاج گل اور محمد زاہد شامل ہیں۔ دونوں نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ ،اسلحہ سمیت دیگر سامان برآمد کر کے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...