شیخوپورہ:اوباشوں کی گھریلو ملازمہ اجتماعی بداخلاقی

شیخوپورہ:اوباشوں کی گھریلو ملازمہ اجتماعی بداخلاقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ صدر کے علاقہ جنڈیالہ شیر خان کے رہایشی سرفراز احمد نامی تاجر کے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ زاہرہ بی بی16سالہ دختر خورشید احمد کو گھر میں اکیلا پا کر گھر میں پینٹ کا کام کرنے والے مبینہ ملزم تنویر احمد اور ابرار نے بداخلاقی کانشانہ بنا کر فرار ہوگئے ،متاثرہ لڑکی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں نمونہ جات کے لیے صدر پولیس نے بھیج دیا پولیس کے مطابق میڈیکو لیگل کے بعد ہی اجتماعی بداخلاقی کیس ثابت ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوگا پولیس نے ابتدائی کاروائی شروع کردی ہے،جھامکے کے رہایشی محنت کش اصغر علی کی 9سالہ بیٹی نورفاطمہ کو سوداسلف لینے کے لیے دکان پر جاتے ہوئے مبینہ ملزم نعیم نے ورغلاء پھسلا کر بداخلاقی کرنے کے لیے قریبی قبرستان کی طرف لیکر جارہاتھا بچی کے شور مچانے پر ملزم بچی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

مزید :

علاقائی -