ایف آئی اے کی ہزاروں ادویات کی غیر قانونی رجسٹریشن کیخلاف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کیخلاف تحقیقات شروع

ایف آئی اے کی ہزاروں ادویات کی غیر قانونی رجسٹریشن کیخلاف ڈرگ ریگولیٹری ...

لاہور(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے نے ہزاروں ادویات کی غیر قانونی رجسٹریشن کرنے کیخلاف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کیخلاف تحقیقات شروع کر دی۔ ایف آئی اے کے حکام کے مطابق ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کم و بیش 86 ہزار ادویات غیر قانونی طور پر رجسٹرکی ہیں جو مارکیٹ میں دگنی قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔اس بارے میں تحقیقات کی جائیں گی اور غیر قانونی ادویات کی رجسٹریشن منسوخ کرکے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی


loading...