ٹبی سٹی :دیرینہ دشمنی کی بناء پرفائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی، ملزم فرار

ٹبی سٹی :دیرینہ دشمنی کی بناء پرفائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی، ملزم فرار

لاہور(کرائم رپورٹر) ٹبی سٹی کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی پرفائرنگ کے نتیجے میں 1شخص شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ،پولیس نے زخمی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ۔تفصیلات کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقہ شاہی محلہ میں امجد اوراشرف نے دیرینہ دشمنی پراندھا دھند فائرنگ کر کے آفتاب نامی شخص کو شدید زخمی کردیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔زخمی کوریسکیو کی مدد سے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا،اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...